ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُلال بن گیا ہے پاکستان۔ آر ایس ایس لیڈر کلاڈکا پربھاکر کا متنازع بیان

اُلال بن گیا ہے پاکستان۔ آر ایس ایس لیڈر کلاڈکا پربھاکر کا متنازع بیان

Mon, 02 Nov 2020 20:18:01    S.O. News Service

الال 2؍نومبر (ایس او نیوز)اشتعال انگیز اور متنازع بیانات کے لئے پہچانے جانے والے آر ایس ایس لیڈر کلاڈکا پربھاکر بھٹ نے کِنیا نامی علاقے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ الال مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کے ساتھ پاکستان جیسا بن گیا ہے۔

پربھاکر بھٹ نے  ہندوؤں کو غیرت دلائی اور کہا کہ وہ بھی زیادہ بچے پیدا کریں کیونکہ الال، کِنیا جیسے بہت سے علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور یہ مقامات پاکستان جیسے بنتے جارہے ہیں۔ اور وہاں پر ہندوؤں کے رسم و رواج، ثقافت، دھرم اور مندروں کا  تحفظ  کرنےکےلئے ہندوؤں کی آبادی کم پڑنے لگی ہے کیونکہ ہندو صرف ایک بچے پرا کتفا کررہے ہیں۔ اس خطرے پر قابو پانے کے لئے ہندوؤں کے  ہر گھر میں دو چار بچے ہونا ضروری ہے۔ 

پربھاکربھٹ نے اپنی بات کو مزید مدلل بنانے کے لئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش  جیسے ممالک اس لئے وجود میں آئے تھے ، کیونکہ مسلمانوں کی آبادی بہت زیادہ  بڑھ گئی تھی۔ اب پھر سے وہی صورت حال الال اور دوسرے علاقوں میں پیدا ہوگئی ہے۔اور ہندوؤں پر  یہ سماجی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ وہ اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی آبادی بڑھائیں۔

پربھا کر یہ بیان نیشنل لیول کے میڈیا میں بھی نشر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایک تنازعہ کھڑا ہونا  اور اپوزیشن کی طرف سے حکومت کر گھیرنا یقینی ہے۔


Share: